مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں قندھار پولیس کے سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں پولیس کے سربراہ خان محمد مجاہد ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔خان محمد پر ماضی میں کئی حملے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور پولیس کی وردی پہن کر ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوا۔
افغانستان کے صوبے قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں قندھار پولیس کے سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1289358
آپ کا تبصرہ